اردو

urdu

مرادآباد: اسمبلی انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں شروع

اترپردیش میں آئندہ سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی ریاست کی سبھی سیٹوں پر اپنے امید وار اتارنے کی منصوبہ بنارہی ہے۔

By

Published : Aug 13, 2021, 2:30 PM IST

Published : Aug 13, 2021, 2:30 PM IST

مرادآباد: اترپردیش کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر
مرادآباد: اترپردیش کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر

اترپردیش میں آئندہ سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ تمام تر پارٹیاں الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وہیں، عام آدمی پارٹی ریاست کی سبھی سیٹوں پر اپنے امید وار اتارنے کی منصوبہ بنارہی ہے۔

اس سلسلے میں آج اترپردیش کے عام آدمی پارٹی کے پسماندہ طبقے کے صوبائی صدر اے کے سنگھ سے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے گفتگو کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی پہلی بار اترپردیش میں الیکشن لڑنے جا رہی ہے اور عام آدمی پارٹی کو اترپردیش کی عوام پسند بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو

اے کے سنگھ نے کہا کہ 'اتر پردیش میں اگر ہماری سرکار بنتی ہے تو یہاں دلی ماڈل لائیں گے، سبھی کو تین سو یونٹ بجلی فری دیں گے اور دیگر اسکیمز چلائیں گے جس سے عوام کو فائدہ ہو'۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے، حکومت تاناشاہی رویہ اختیار کی ہوئی کسان بے حال ہے۔ لیکن سرکار کچھ سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details