مرادآباد: ریاست اترپردیش کے مرادآباد شہر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ساتھ ہی ایک تعزیتی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مرادآباد کی مسلم کمیونٹی کی جانب سے وزیر اعظم کی والدہ کے لیے دعا کی گئی۔ مرادآباد کے مولانا محمد ناظم اشرفی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کے انتقال پر کوہ نور علاقہ میں مسلم کمیونٹی کے معززین کے ساتھ ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا اور ان کے لیے خصوصی دعا کی۔
مولانا محمد ناظم اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا تعلق کسی ایک سیاسی جماعت یا کسی ایک معاشرے سے نہیں ہوتا بلکہ وزیراعظم کا تعلق پورے ملک سے ہوتا ہے اور ماں سب کے لیے ماں ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم وزیر نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا اور ہیرا بین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مولانا ناظم اشرفی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ہمارے ملک کے وزیر اعظم ہیں، ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، اسی مناسبت سے یہ تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا ہے اور ان کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ Moradabad People Condole Demise Of Heeraben