مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت سڑکوں کو درست رکھنے کے لئے کئی منصوبے چلارہی ہے وہیں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ایک جلسۂ عام کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اترپردیش کی سبھی سڑکوں کو گڑھا مکت کیا جائے گا اور اعلیٰ افسران کو احکامات بھی جاری کیے گئے۔ اس سلسلے میں جب ہمارے نمائندہ نے مرادآباد سے اتراکھنڈ کی طرف جانے والی سڑک کا معائنہ کیا تو سڑک میں گہرے گہرے گڑھوں میں بسیں، کاریں اور دیگر گاڑیاں ڈگمگاتی دکھائی دی۔
مقامی اور راہ چلتے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سڑک میں گڑھوں کی وجہ سے کئی حادثات پیش آئے اور ان حادثوں میں کئی لوگوں کی جان بھی جاچکی ہے۔