اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراد آباد:مہنگائی کے خلاف پیس پارٹی کا احتجاج

ریاست اتر پردیش کے مراد آباد کے ضلع کلکٹریٹ پر پیس پارٹی کے عہدیداران اورکارکنان نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ۔اس کے بعد ڈی ایم کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھیجا۔

پیس پارٹی کا احتجاج
پیس پارٹی کا احتجاج

By

Published : Jul 1, 2021, 2:22 AM IST



پیس پارٹی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔تاہم حکومت عوام کو اس مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے کو ئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔

پیس پارٹی کا احتجاج


مذکورہ پارٹی کے کارکنان نے مزید کہا کہ سرسوں کا تیل 220 روپئے لیٹر پہنچ چکا ہے۔ رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب عوام پریشان ہیں ۔


پیس پارٹی کے ریاستی سکریٹری رئیس قریشی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اتر پردیش میں پچھلے 9 سالوں میں شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کے دام 84 فیصدی سے لے کر 500 فیصدی تک اضافہ ہوا ہے

مزید پڑھیں :مرادآباد: سماجوادی پارٹی کا مہنگائی کے خلاف احتجاج


اتر پردیش میں 23 کروڑوں لوگ غریبی سطح سے نیچے پہنچ گئے ہیں۔ منافع خوری ،کمیشن خوری اور کالابازاری کرنے والے ملک بھر میں میں ہیں ۔تاہم حکومت ان پر شکنجہ کسنے کو تیار نہیں ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details