اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراد آباد: میدانی علاقوں میں مسلسل بارش سے ندی میں طغیانی، ایک کی موت - مراد آباد ای ٹی وی بھارت خبر

پہاڑی علاقوں میں گذشتہ کئی دنوں سے ہورہی مسلسل بارش کے سبب میدانی علاقوں کی ندیوں میں طغیانی آگئی ہے۔ مراد آباد شہر سے گذرنے والی ندی کے کنارے آباد لوگوں سے ضلع انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں۔ وہیں، ندی میں تیرنے گئے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے، جبکہ دو لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

ندی میں طغیانی
ندی میں طغیانی

By

Published : Sep 4, 2021, 1:28 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد سے گذرنے والی ندیوں میں ان دنوں طغیانی آئی ہوئی ہے اور سطح آب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ندی میں طغیانی

دریا میں سطح آب میں ہورہے مسلسل ہورہے اضافہ کے سبب ضلع انتظامیہ کے افسران متحرک ہیں۔ افسران نے الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ دریا کے کنارے آباد لوگو ں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

ان سب کے قطع نظر چند نوجوان دریا میں چھلانگ لگاکر مستی کرتے ہوے نظر آئے۔

مزید پڑھیں:

مرادآباد: رام گنگا ندی میں طغیانی، خطرے کے نشان سے فی الحال نیچے

بتایاجارہا ہے کہ تین لڑکے دریا میں تیرنے کے لیے چھلانگ لگائے۔ لیکن وہ تینوں پانی کے تیز بہاؤ میں گم ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details