اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد ریلوے کی جانب سے پاس سہولت کا آغاز - مرادآباد ریلوے ڈویژن

مرادآباد ریلوے ڈویژن نے مسافروں کے لیے ایک ماہی اور سہ ماہی پاس کی سہولت کا آغاز کیا ہے۔

Moradabad: MST and QST started by railway officers
Moradabad: MST and QST started by railway officers

By

Published : Sep 4, 2021, 5:25 PM IST

اترپردیش کے مرادآباد ریلوے ڈویژن کے اعلی افسران نے کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ 18 ماہ سے ایم ایس ٹی اور سیزن ٹکٹ کیو ایس ٹی کے جاری کرنے پر روک لگا رکھی تھی تاہم اب کورونا کے کیسز میں کمی درج ہونے کے بعد ریلوے کی جانب سے ٹرین سرویس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرادآباد ریلوے ڈویژن نے مسافروں کی سہولت کےلیے ایک ماہی سیزن ٹکٹ اور سہ ماہی سیزن ٹکٹ سہولت کا آغاز کیا ہے۔

مرادآباد: ریلوے افسران کی جانب سے ایم ایس ٹی اور کیو ایس ٹی شروع

یہ بھی پڑھیں:ای ڈبلیو ایس ریزرویشن معاملے میں ریاستی حکومت سے جواب طلب

مرادآباد ریلوے ڈویژن کے حدود میں اترپردیش اور اتراکھنڈ کے تقریبا 205 ریلوے اسٹیشن آتے ہیں۔ اب ریلوے نے مسافرین کی سہولت کےلیے ایم ایس ٹی اور کیو ایس ٹی پاس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اب ریل کے ذریعہ روزآنہ سفر کرنے والے مسافرین میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں بھی ریزرویشن کراسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details