ریاست اتر پردیش میں لگاتار صحافیوں پر ہو رہے حملے اور ان پر لگائے جا رہے جھوٹے مقدمات کے سوال پر مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ ڈیموکریسی کے چار ستون ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک ستون صحافیوں کا ہے اور جب اس کو زخمی کیا جائے گا تو عمارت کیسے رکےگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر صحافی سچائی دکھاتے ہیں تو ان کے خلاف ایف آئی آر ہو جاتی ہے، اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ صحافیوں کا کام سچائی کو عوام تک پہچانا ہے۔ لیکن ان کی آزادی پر پابندیاں لگنا شروع ہو جائیں یا جھوٹے مقدمی درج کر جیل بھیجا جائے تو ڈیموکریسی کے اس چوتھے ستون کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی ہے۔