اترپردیش ورکنگ جرنلسٹ یونین کے عہدیدار اور ارکان نے آجشہید سپاہی برج پال کی ماں سے ملاقات کر کے ان کی گل و شال پوشی کی گئی اور مالی امداد کے طور پر کچھ رقم بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر ماں کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک وظیفہ بھی نہیں دیا گیا۔
مراد آباد: شہید سپاہیوں کے خاندان سے صحافیوں کی ملاقات - مرادآباد
13جولائی سال 2019 کو مرادآباد جیل سے تقریباً 24 قیدیوں کو چندوسی عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا، پیشی کے بعد تقریباً شام 5 بجے قیدیوں کو وین سے واپس مرادآباد لایا جا رہا تھا کہ اس دوران راستے میں 3 قیدیوں شکیل، کمل اور دھرم پال نے سپاہی برج پال اور ہریندر کی آنکھوں میں مرچی کا پاؤڈر ڈال کر اسلحہ چھین لیا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ اس دوران سپاہی برج پال اور ہریندر کی موت ہوگئی تھی۔
مرادآباد: شہید سپاہیوں کے خاندان سے صحافیوں کی ملاقات
وہیں، دوسری جانب ورکنگ جرنلسٹ یونین کے عہدیدار و ارکان نے شہید سپاہی ہریندر سنگھ کے گھر جاکر ان کے بھائی کی گل و شال پوشی کی۔ اس پہل پر شہید پولیس اہلکار کے افراد خاندان نے خوشی کا اظہار کیا۔