جلسے کو خطاب کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے عوام کو کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
اتخابی ریلی سے خطاب کرتے رو پڑے عمران پرتاپ گڑھی - مرادآباد
ریاست اترپردیش کے پارلیمانی حلقہ مرادآباد سے معروف شاعر و کانگریس پارٹی کے امیدوار عمران پرتاپ گڑھی نے مرادآباد کے جامع مسجد پارک میں ایک انتخابی جلسہ کیا۔
انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ کچھ لوگ انھیں مرادآباد سے باہر کا کہ رہے ہیں اور وہ ان لوگوں سے معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ جب نجیب کی ماں اپنے بیٹے کو تلاش کر رہی تھی اور حافظ جنید کو ٹرین میں قتل کیا جا رہا تھا، پہلو خان کی 85 سالہ نا بینا ماں اپنے بیٹے کے لیے رو رہی تھی تب انھوں نے ہی ان کے لیے نظم لکھی اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا۔
انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی اسٹیج پر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے، انتخابی جلسے میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی اور وہ عمران پرتاب گڑھی زندہ آباد کے نعرے لگارہے تھے۔