جہاں ایک طرف ملک بھر میں مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش شان و شوکت کے ساتھ منائی گئی تو وہیں ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے گرام ادھیوگ شری گاندھی آشرم کے ریٹائرڈ ملازمین مرادآباد کے کانٹھ روڈ پر موجود کھادی گرام ادھیوگ ایونو آشرم گیٹ کے باہر غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ ہڑتال پر بیٹھے ملازمین نے کہا ہے کہ ان کی تنخواہ پی ایف اور پینشن ادا نہیں کی گئی۔
مرادآباد: گاندھی آشرم کے ریٹائڑڈ ملازمین کی ہڑتال - مرادآباد کی خبریں
اترپردیش کانگریس کے صوبائی جنرل سیکریٹری سچن چودھری نے حکومت پر الزام لگایا کہ سرکار گاندھی آشرم کی زمین بیچ کر ملازمین کے بقایہ جات ادا کرنے والی ہے۔
اس دوران اترپردیش کانگریس کے صوبائی جنرل سکریٹری سچن چودھری ملازمین کی حمایت میں پہنچے اور احتجاج میں شامل ہوئے۔ سچن چودھری نے حکومت پر الزام لگایا کہ سرکار گاندھی آشرم کی زمین بیچ کر ملازمین کے بقایہ جات ادا کرنے والی ہے۔
سچن چودھری نے کہا کہ حکومت گاندھی آشرموں کی زمین بیچنے کی فراق میں ہے اور گوڈسے کا مجسمہ لگانا چاہتی ہے۔ کھادی گرام ادھیوگ ایونو شری گاندھی آشرم کے علاقائی سکریٹری روی شنکر نے کہا کہ تقریباً 10 کروڑ کی زمین بیچ کر کچھ ملازمین کو بقایا دیا گیا ہے اور ابھی بھی تقریباً انیس کروڑ روپیے کا بقایا ہے۔