اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: فیکٹری کے ملازمین کا احتجاج

مراد آباد میں واقع کیلاش پیپر مل کے ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر آج احتجاج کیا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں فیکٹری سے باہر نکالا جارہا ہے۔

ملازمین کا احتجاج
ملازمین کا احتجاج

By

Published : Oct 17, 2021, 12:59 PM IST


ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد کے اغوان پور علاقے میں کیلاش پیپر مل کے باہر فیکٹری کے تقریباً ملازمین اپنے مطالبات کو لےکر احتجاج کررہے ہیں۔

ملازمین کا احتجاج

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ کیلاش پیپر مل کے ذمہ داران نے انہیں فیکٹری سے باہر نکال دیا۔

تقریباً دو ماہ سے فیکٹری کے باہر احتجاج کررہے ملازمین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فیکٹری ڈی آر ایس کے ایم نام سے چل رہی تھی۔ تاہم اب اس فیکٹری کو بند کیا جارہا ہے۔ فیکٹری کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ کہ کھلنے کے بعد ملازمین کو واپس بلایا جائے گا۔

ملازمین نے مزید کہا کہ فیکٹری مالک نے ڈی آر ایس ایم نام سے چل رہی فیکٹری کا نام بدل کر کیلاش پیپر مل رکھ کر نئے ملازموں کی تقرری کررہے ہیں۔

ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کی ملازمت بر قرار رکھی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details