ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد پولیس تھانہ مجھولا علاقے کے وارڈ نمبر 53 کی سڑکیں انتہائی خراب حالت میں ہیں جبکہ کئی جگہوں پر تو سڑکیں ہی نہیں ہیں جس کے لیے مقامی لوگوں نے میونسپل کمشنر کو میمورنڈم دیا ہے۔
مراد آباد: سڑک کی تعمیر کا مطالبہ - اتر پردیش
مراد آباد کے مجھولا تھانہ کے لوگوں نے سڑک کی پختہ تعمیر اور مرمت کے لیے میونسپل کمشنر کو میمورنڈم سونپا ہے۔
moradabad
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر صحیح نا ہونے کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے اس کی تعمیر و مرمت کے لیے انہوں نے میونسپل کمشنر سنجے چوہان کو میمورنڈم دیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے برسات کے موسم میں وہاں پانی بھر جاتا ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔