اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: لاک ڈاؤن کے سبب قُلی پریشان

کورونا وائرس وبا کے سبب ملک بھر میں لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام طرح کے کاروبار پر اثر پڑا ہے۔

مرادآباد: لاک ڈاؤن کے سبب قلی پریشان
مرادآباد: لاک ڈاؤن کے سبب قلی پریشان

By

Published : Jun 21, 2021, 7:39 AM IST

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت بند ہو جانے سے ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے قُلیوں کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد ریلوے اسٹیشن پر تقریباً 100 قُلی کام کرتے ہیں اور وہ ٹرینوں کی آمد و رفت بند ہو جانے سے کافی پریشان ہیں۔

مرادآباد: لاک ڈاؤن کے سبب قلی پریشان

ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے جب مرادآباد کے ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے قُلیوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ 'ملک بھر میں ٹرین بند ہونے کی وجہ سے اب قُلیوں کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔

حالانکہ 11 جون سے ٹرینیں چلائی گئی ہیں لیکن اس کے بعد بھی کورونا وائرس کے اندیشہ کے پیشِ نظر کوئی مسافر اپنے سامان کو ہاتھ لگوانے کے لیے تیار نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن سے قلی برادری معاشی بحران کا شکار

قُلیوں کا کہنا ہے کہ 'جس طرح سے ریاستی حکومت مزدوروں کو ایک ہزار روپے مہینہ بے روزگاری بھتہ دے رہی ہے۔ اسی طرح حکومت کو ہمارے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔ کیونکہ آج بھی ہمارے لیے ریلوے اسٹیشن پر لاک ڈاؤن جیسے ہی حالات ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details