ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے پاک بڑا تھانہ علاقے میں 4 جون کو ایک اسپیئر پارٹس کے کاروباری کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔اسی معاملے میں آج ڈی آئی جی شلب ماتھر نے دو ملزمین کوگرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔پولیس نے ان کے پاس سے ایک موٹرسائیکل اور ایک ایمبولینس بھی برآمد کی ہے۔
مرادآباد کے ڈی آئی جی شلب ماتھر نے کہا کہ اس معاملے کا ملزم نند کشور عرف نندو نے اپنے ساتھ وکرم ویر کے ساتھ مل کر اپنے ہی کاروباری دوست کلدیپ گپتا کو اغوا کیا اور پھر اس سے اہل خانہ سے تاون کی رقم مانگی اور بعد میں اس کا قتل کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ نند کشور کسی بہانے سے اپنے دوست کلدیپ گپتا کو موٹر سائیکل میں بٹھا کر ضلع بجنور لے گیا اور اس کی پٹائی کرنے کے بعد اس کی بیوی کو فون کر کے چار لاکھ روپئے کی تاون کی رقم دینے کا مطالبہ کیا۔ملزمین نے چار لاکھ کی تاون کی رقم حاصل کرنے کے بعد کلدیپ گپتا کا قتل کردیا۔وہیں اس معاملے میں ملوث ایک اور ملزم ابھی بھی فرار ہے۔