یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'ہم کسانوں کے لیے فائدہ مند زرعی قوانین لے کر آئے ہیں لیکر اور ہماری سرکار نے ہمیشہ کسانوں کے فائدے کی بات کرتی ہے۔ کسانوں کے لیے ہم نے کرشی بیما یوجنا چلائی،کسانوں کے قرض معاف کئے اور ہم ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
مرادآباد: یوگی آدتیہ ناتھ کی زبان پر آیا کسانوں کا نام - کورونا ویکسین
ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مُرادآباد میں جوڑوں کی اجتماعی شادی کے پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے تھے جہاں انہوں نے کسانوں کے مسائل پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ 'ایک طرف سرکار کسانوں کی زندگی میں بدلاؤ لانا چاہتی ہے تو دوسری طرف کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کسانوں کا بَھلا نہیں ہونے دینا چاہتے۔ دیگر سیاسی جماعتیں کسانوں کو بھڑکانے کا کام کر رہی ہیں۔
کورونا ویکسین پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا 'میں سنتا تھا کہ جاپان ترقی یافتہ ملک ہے جاپان میں اب ویکسن آئی ہے جبکہ بھارت میں ایک ماہ قبل ہی دو ویکسن متعارف کرائی جاچکی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئے بھارت کی نئی تصویر اور ہمارے سائنسدانوں کی صلاحیت کا پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے۔