اردو

urdu

ETV Bharat / state

مون او ٹی ٹی میں عریانیت اور جرائم کو جگہ نہیں: سنکشے ببر

مون او ٹی ٹی کے بانی ببر نے کہا کہ 21 نومبر کو 'ریل کی ریئلٹی' کے نام سے ایک شو لانچ ہوگا اور جلد ہی 'پرگیٹری' کے نام سے ایک فلم بھی ریلیز کی جائے گی۔

مون او ٹی ٹی میں عریانیت اور جرائم کو جگہ نہیں
مون او ٹی ٹی میں عریانیت اور جرائم کو جگہ نہیں

By

Published : Nov 13, 2021, 8:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں پریس کلب میں ڈیجیٹل سنیما اسٹارٹ اپ مون او ٹی ٹی کے سی او سنکشے ببر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مون عالمی معیار کی کہانیوں کو دکھائے گا اور انڈی سنیما میں ایک نئی لہر لے کر آئے گا۔ دیگر او ٹی ٹی ایپس بڑے ستاروں کو کاسٹ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ مون ورلڈ کلاس کہانیاں پر زیادہ توجہ دے گا۔

انہوں نے کہا عریانیت سے ہٹ کر ہم اپنے پروگرام بنائیں گے اور ہندوستانی ثقافت اور تہذیب کو بڑھاوا دینے کی کوشش کریں گے ۔ ہمارا پورا شو ہندوستانی معاشرے کے پس منظر میں ہوگا اور تفریح کے تمام مواد یہاں موجود ہوں گے۔ امید ہے کہ شائقین اس سے بھر پور لطف اندوز ہوں گے۔ہمارے ملک میں کہانیوں کی بھرمار ہے، ہم سائنس اور فکشن کے ساتھ نئی روایت شروع کریں گے۔

مون او ٹی ٹی کے بانی ببر نے کہا کہ 21 نومبر کو 'ریل کی ریئلٹی' کے نام سے ایک شو لانچ ہوگا اور جلد ہی 'پرگیٹری' کے نام سے ایک فلم بھی ریلیز کی جائے گی۔

مون او ٹی ٹی میں عریانیت اور جرائم کو جگہ نہیں

انہوں نے بتایا کہ 'ریل کی ریئلٹی، پہلا بڑا شو ہوگا، جس میں سوشل میڈیا کے 12 بڑے ستارے شرکت کریں گے۔ یہ 21 نومبر کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلم 'پرگیٹری' کے حوالے سے ایک اور اعلان کیا کہ یہ فلم ٹائم ٹریول سے متعلق ہوگی۔ انہوں نے یکم دسمبر کو اپنی ویب سیریز '21 ڈیز' ریلیز کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، جو لاک ڈاؤن اور ایک زومبی پلیگ ہونے کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ مون کی رکنیت( سبسکرپشن) چارج صرف 32 روپے مہینہ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مون نئے اداکاروں، فلم سازوں، میک اپ آرٹسٹوں، مصنفین وغیرہ کو نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایک طرف جہاں او ٹی ٹی پلیٹ فارم بڑے ستاروں کو کاسٹ کرنے میں مصروف ہے، وہیں ڈیجیٹل سنیما اسٹارٹ اپ مون او ٹی ٹی انقلاب برپا کرنے کے لئے تیار ہے۔

مون کے بانی سنکشے ببر ایک وکیل، صنعت کار، گرافک ڈیزائنر، فلم پروڈیوسر، مصنف اور اداکار بھی ہیں۔

مزید پڑھیں :ڈھاکہ: بنگلہ دیشی فلم ’نو گراؤنڈ بی نیتھ دی فٹ‘ آئی ایف ایف آئی مقابلے میں شامل

ABOUT THE AUTHOR

...view details