اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: مول نواسی سماج پارٹی کی سی اے اے کے خلاف مہم - مول نواسی سماج پارٹی کے قومی ترجمان اودھیش باغی

اترپردیش کے ضلع مئو میں مول نواسی سماج پارٹی، دیہی علاقوں میں سی اے اے کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ پارٹی کی جانب سے گاؤں میں بیداری پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

مئو: مول نواسی سماج پارٹی کی سی اے اے کے خلاف مہم
مئو: مول نواسی سماج پارٹی کی سی اے اے کے خلاف مہم

By

Published : Mar 2, 2020, 4:27 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:20 AM IST

میٹنگ کے دوران سی اے اے اور این آر سی کے زریعے عوام مخالف پالیسی سے لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

مول نواسی سماج پارٹی طویل عرصے سے معاشرے کے پسماندہ طبقات کے بنیادی حقوق کے لیے لڑ رہی ہے۔ پارٹی کے پروگرام میں خواتین کثیر تعداد میں شرکت کر رہی ہیں۔

مول نواسی سماج پارٹی کے قومی ترجمان اودھیش باغی نے الزام عائد کیا کہ 'مرکزی حکومت مذہبی بنیاد پر معاشرے میں تفریق پیدا کر رہی، جس کی آڑ میں وہ ملک کے قیمتی اثاثے کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔'

مئو: مول نواسی سماج پارٹی کی سی اے اے کے خلاف مہم

مول نواسی سماج پارٹی نے دہلی میں ہوئے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ پارٹی کے مطابق پسماندہ طبقات کے جائز مطالبات سے چشم پوشی کے لیے فساد کرائے گئے ہیں۔ پارٹی نے بی جے پی پر مذہبی ہم آہنگی کو چوٹ پہنچانے کا الزام عائد کیا۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details