اردو

urdu

ETV Bharat / state

Monthly Meeting of Jamiat Ulema Muzaffarnagar: جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد

جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کی ماہانہ میٹنگ مسجد نمائش کیمپ میں ضلع صدر مولانا قاسم قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی نظامت کرتے ہوئے ضلع جنرل سکریٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اصلاح معاشرہ کے پروگراموں کی وضاحت کی۔

By

Published : Mar 27, 2022, 10:13 AM IST

میٹنگ میں سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے ضلع بھر میں مہم چلا کر بیداری پھیلانے کا منصوبہ بنایا گیا اور اصلاح مشاعرہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جمعیۃ علماء اتر پردیش کے ریاستی نائب صدر مولانا نذر محمد قاسمی نے کہا کہ معاشرے میں بہت سی برائیاں پھیل رہی ہیں، جن کا معاشرے سے خاتمہ بہت ضروری ہے۔

امت مسلمہ جہیز جیسی لانت میں ملوث ہے اور جہیز کی نمائش کرتی ہے، جو بالکل غلط ہے۔ انہوں نے نشہ مخالف مہم چلانے پر زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو نشہ کی وجہ سے اپنی زندگی ضائع نہیں کرنی چاہیے اور اپنی قیمتی زندگی کو نیک کاموں میں استعمال کرنا چاہیے۔ اجلاس میں جمعیۃ علماء کے عہدیداروں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو موبائل گیمز سے دور رکھیں اور تعلیم حاصل کرانے پر دھیان دیں ۔

جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کی ماہانہ میٹنگ مسجد نمائش کیمپ میں منعقد

یہ بھی پڑھیں:

Jamiat to Challenge Ahmedabad Blast Verdict: احمدآباد بم دھماکہ فیصلے کے خلاف جمعیت علماء اعلی عدالت میں اپیل کرے گی

واضح رہے کہ حافظ شیردین شہر صدر بڈھانہ، مفتی عبدالقادر قاسمی کھتولی، مولانا رضوان جانسٹھ، مولانا عبدالقیوم نرمانی، حاجی عزیز الرحمن شہر مظفر نگر وغیرہ کو سماجی اصلاحی پروگرام کمیٹی میں شامل کیا گیا، اجلاس میں رمضان جنتری بھی جاری کی گئی، اس دوران حاجی شاہدتیاگی بھی موجود تھے۔ ، اکرام قصار، سلیم ملک، مولانا انعام اللہ، کلیم تیاگی، مولانا مظفر اللہ، محمد آصف قریشی بڈھانوی، عقیل احمد، مولانا مدثر، مولانا عبداللہ پردھان مرسلین، مولانا عمران وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details