اردو

urdu

نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے شہر دیوبند علاقہ کے موضع جٹول دامودرپور نامی گاؤں کی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

By

Published : Jul 3, 2019, 11:58 PM IST

Published : Jul 3, 2019, 11:58 PM IST

نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب ان کی بیٹی کے مزاحمت کرنے پر ملزم نوجوان نے چاقو مار کر زخمی کر دیا۔

متاثرہ نے کوتوالی پہنچ کر ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو دکان پر سلائی کے لئے ریل لینے بھیجا تھا، لڑکی کو تنہا پا کر گاؤں کے ہی ایک نوجوان نے انہیں راستے میں روک لیا اور اس کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے لگا۔

دونوں فریق ایک ہی فرقہ اور برادری کے بتائے گئے ہیں، پولیس نے زخمی متاثرہ کو علاج کے لئے مقامی سرکار ہسپتال میں داخل کیا ہے۔

کوتوالی انچارج آنند دیو مشرا نے بتایا کہ یہ معاملہ ان کے علم میں لایا گیا ہے، پولیس جانچ کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ

ABOUT THE AUTHOR

...view details