ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا کرکٹ اسٹیڈیم سیکٹر 21 اے میں 300 کھلاڑیوں کا 'ورلڈ ڈس ایبلڈ (عالمی معذور)' ٹی 10 ٹرائل گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔ عالمی معذور (ڈس ایبلڈ) ٹی 10 ٹرائل میں تقریباً 300 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے 50 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ اسی دوران بھارت کے تیز ترین گیند باز کی تلاش بھی ختم ہوگئی۔
بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے ڈس ایبلڈ تیز گیند بازوں کا سلیکشن عمل میں آیا۔ اس درمیان 30 گیند بازوں کا انتخاب کیا گیا۔ جن میں 9 تیز گیند باز منتخب ہوئے۔
تیز گیند بازوں میں شاملی سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز محمد صادق کی رفتار سب سے نمایاں تھی۔ انہوں نے سب سے تیز رفتار 130 کلو میٹر اسپیڈ سے گیند ڈالی اور ڈس ایبلڈ میں بھارت کے تیز ترین گیند باز قرار پائے۔ دوسرے نمبر پر آگرہ کے اظہر رہے جنہوں نے 125 کی اسپیڈ سے گیند ڈالی۔