اردو

urdu

ETV Bharat / state

موجودہ حکومت کسان مخالف ہے: عمیق جامعی

کسانوں کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنا پڑ رہا ہے لہذا وزیر اعظم نریندر مودی کو کسانوں سے فورا بات چیت کر کے معاملے کا حل تلاش کرنا چاہیے کیونکہ 'بھارت کسانوں کا ملک' کہا جاتا ہے۔

farmer latest news
موجودہ حکومت کسان مخالف ہے: عمیق جامعی

By

Published : Dec 2, 2020, 10:34 PM IST

آزادی کے بعد سے ہی کسان پریشان ہیں۔ حکومتیں آتی گئیں، ان سے وعدہ کرتی گئیں اور ان کا ووٹ حاصل کرتی رہیں لیکن آج تک کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوسکیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران سماج وادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی نے کہا کہ موجودہ حکومت کسان مخالف ہے۔ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہمارے کسان ٹھنڈ میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریشانی یہ ہے کہ پہلےکی سرکار نے کسانوں کے لیے منڈیاں بنوائی لیکن انہیں 'گئو شالہ ' میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

عمیق جامعی

عمیق جامعی نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔ یہی وجہ ہے کہ آج کسان اپنے حق کی آواز بلند کرنے کے لیے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہے ہیں۔

سرکار کی منشا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی زمین بڑے بزنس مین کو کوڑیوں کے داموں پر دے کر کسانوں کو انہیں کی زمین پر 'بندھوا مزدور' بنانا مقصد ہے۔ ہمارے ملک کے زیادہ تر کاشتکار تعلیم یافتہ نہیں ہیں، جس کا فائدہ سرکار اٹھا رہی ہے۔

عمیق جامعی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کسانوں کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا پروگرام ختم ہو گیا ہو تو دہلی میں جاکر کسانوں سے بات چیت کر کے معاملے کا حل تلاش کر لیں۔ اس کے لیے وزیر اعظم کو خود ہی بات کرنی ہوگی نہ کہ کسی دوسرے رہنماؤں کو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details