اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی اور شاہ پوروانچل میں ریلیاں کریں گے - بھارتیہ جنتا پارٹی

لوک سبھا انتخابات کے آخری دو مرحلوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں ماحول ساز گار کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ جمعرات کو مشرقی اترپردیش کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے کئی عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

modi

By

Published : May 8, 2019, 10:02 PM IST

مودی سماج وادی کے اثر والے حلقے اعظم گڑھ اور سنگم نگری پریاگ راج کے علاوہ جونپور میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے جبکہ بی جے پی صدر امت شاہ شراوستی، ڈومریا گنج، سلطان پور اور سنت کبیر نگر میں وجے سنکلپ ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی دوپہر ایک بجے اعظم گڑھ میں مندری، فیض آباد ۔ اعظم گڑھ ہائی وے پر وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ دو بجے کدوپور، جونپور اور شام میں پانچ بجے پریاگ راج کے پریڈ گراؤنڈ میں وجے سنکلپ ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

امت شاہ صبح 10 بجے چھوٹا پریڈ گراؤنڈ، بلرامپور میں شراوستی لوک سبھا کی وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کریں گے جبکہ 11:30 بجے سدھارتھ نگر میں ڈومریا گنج پارلیمانی سیٹ کے لیے ضلع جیل کے سامنے میدان میں وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کریں گے۔

بی جے پی کے صدر دوپہر ایک بجے خلیل آباد میں سنت کبیر نگر پارلیمانی حلقے کے لیے اور دوپہر تین بجے خورشید کلب ۔ سول لائن سلطان پور میں وجے سنکلپ ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details