ایک اور شخص ہجومی تشدد کا شکار - ریاست اترپردیش
ریاست اترپردیش کے دار الحکومت لکھنؤ سے ہجومی تشدد کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک معمر شخص کو گاؤں کے لوگوں نے چوری کے شبے میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔
ماب لنچنگ نے لی ایک اور بےگناہ شخص کی جان
ریاست اترپردیش کے دار الحکومت لکھنؤ کے گوسائی گنج پولیس اسٹیشن کے تحت واقع کبیر پور گاؤں کا ہے جہاں چوری کے شبے میں ایک ادھیڑ عمر شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا ہے۔ تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لےکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا، ابھی تک مرنے والے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
Last Updated : Aug 3, 2019, 1:30 PM IST