اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے تھانہ دکشن چھیتر میں جمعرات کو معمولی بات پر کچھ لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ایک شخص کا قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فیروزآباد شہر کے دکشن چھیتر میں نئی بستی باشندہ وسیم (45)کا ٹھیلا ہٹانے کے سلسلے میں محلے کے ہی کچھ لوگوں سے تنازع ہو گیا تھا۔ الزام ہے کہ ان لوگوں نے وسیم کی زبردست پٹائی کر دی جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فورا علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔