اتر پردیش کے ضلع امروہہ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے محبوب علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ، 'ہم نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں کے گھروں میں 5 کلو واٹ بجلی کے میٹر لگے ہوئے ہیں۔ ان گھروں کے بجلی کے بل معاف کئے جائیں۔'
محبوب علی نے کہاں کہ، 'جس وقت پورے ملک میں لاک ڈاؤن لگا تھا، اس وقت لوگوں کے کاروبار بند تھے۔ آمدنی کا ذریعہ کہیں سے نہیں تھا۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو گھروں میں لگے 5 کلو واٹ تک میٹر کے بل معاف کیا جانے چاہیے۔'