اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور میں لاپتہ بی جے پی رہنما کی لاش برآمد

کانپور میں پانچ روز پہلے فتح پور جانے کی بات کہہ کر گئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کی لاش برآمد کی گئی۔

کانپور میں لاپتہ بی جے پی رہنما کی لاش برآمد
کانپور میں لاپتہ بی جے پی رہنما کی لاش برآمد

By

Published : Nov 28, 2019, 5:36 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے سجیتی علاقے سے پانچ دن قبل فتح پور جانے کی بات کہہ کر گھر سے گئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما کملیش نشاد کی لاش آج فتح پور سے برآمد کی گئی، جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کملیش کو قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اسوار مئو باشندہ مسٹر نشاد پانچ دن پہلے 23 نومبر کو فتح پور اپنے رشتے دار کے یہاں جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔

جب وہ گھر واپس نہیں پہنچے تو اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کی اور اس ضمن میں انہوں نے پولیس کو بھی مطلع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج فتح پور میں امولی اعتماد پور راستے پر لوگوں نے بھرسا گاؤں کے سامنے گڈھے میں ایک لاش کو دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ موقع پر پولیس نے اس کی اطلاع کانپور سے سجیتی تھانے کو دی۔

انہوں نے بتایا کہ لاش کی شناخت لاپتہ بی جے پی رہنما کملیش نشاد کے طور پر ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ مسٹر نشاد بی جے پی کسان مورچہ کے سابق ڈویژنل سکریٹری تھے۔

یاد رہے کہ اہل خانہ نے نشاد کے قتل کے شبہ اظہار کیا ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، تاہم اس ضمن میں مزید رپورٹ آنے پر حقیقت کا پتہ چل سکے گا۔

کانپور پولیس کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details