اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوارینٹن مرکز پر ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹر سے بدسلوکی - miss behavior of a doctor while on duty at the quarantine center

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے کوارنٹین مراکز پر اب بھی ڈاکٹرز سے بدسلوکی کا معاملہ منظرعام پر آرہا ہے اسی ضمن میں ایک اور نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے کوارنٹین مراکز پر اب بھی ڈاکٹرز سے بدسلوکی کا معاملہ منظرعام پر آرہا ہے اسی ضمن میں ایک اور نیا معاملہ سامنے آیا ہے
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے کوارنٹین مراکز پر اب بھی ڈاکٹرز سے بدسلوکی کا معاملہ منظرعام پر آرہا ہے اسی ضمن میں ایک اور نیا معاملہ سامنے آیا ہے

By

Published : May 14, 2020, 7:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بہرائچ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سجولی کے انچارج ڈاکٹر کے ساتھ علاقے کے ایک جھولا چھاپ ڈاکٹر کی جانب سے بدسلوکی کی گئی ہے، جس کی شکایت ڈاکٹر نے پولیس سے کی ہے۔

کوروناوائرس سے لوگوں کی حفاظت کے لیے محکمہ صحت کے لوگ دن رات ایک کرکے اپنی خدمات دے رہے ہیں، ایسی صورت میں ضلع بہرائچ کے تحصیل موتی پور کے تحت سجولی علاقے میں ایک ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

کوارینٹن مرکز پر ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹر سے بدسلوکی

بتایا جارہا ہے کہ جس شخص نے ہیلتھ ورکر کے ساتھ بدسلوکی کی ہے وہ اس علاقے کا ایک جھولا چھاپ ڈاکٹر ہے۔

متاثرہ ہیلتھ ورکر نے تھانہ سجولی کی پولیس کو اطلاع دی اور شکایت درج کروائی۔

سجولی میں تعینات کمیونٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کنچن نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ جب وہ صبح کوارینٹن مرکز پہنچے اور لوگوں کا دیکھ بھال شروع کی، تو کستوربا سکول سجولی تو مقامی جھولا چھاپ ڈاکٹر اپیندر سنگھ عرف بہاری شوسل ڈسٹنسنگ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھیڑ اکٹھا کررکھی تھی، اس کے گلے میں پرائمری ہیلتھ سینٹر سجولی کا کارڈ لٹکا ہوا تھا۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے کوارنٹین مراکز پر اب بھی ڈاکٹرز سے بدسلوکی کا معاملہ منظرعام پر آرہا ہے اسی ضمن میں ایک اور نیا معاملہ سامنے آیا ہے

ڈاکٹر کنچن نے بتایا کہ جب انھوں نے اس سے کارڈ مانگا تو اس نے گالی گلوچ کرنا شروع کردیا اور بدکلامی کی، متاثرہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مقامی ہونے کی وجہ سے اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع میں نے اپنے اعلیٰ افسران اور سجولی پولیس کو دے دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details