ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈا کے علاقے ایٹاتھوک میں شرپسندوں نے رام جانکی مندر کے ایک مہنت کو گولی مار دی۔
دراصل رات کے ڈیڑھ بجے مہنت پر جان لیوا حملہ ہوا۔ مہنت کو گولی لگنے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ' مندر کی بیش قیمتی زمین پر لینڈ مافیاؤں کی نظر ہے۔ خدشہ ہے کہ زمین کی خاطر مہنت پر حملہ ہوا ہے۔'