اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: اسکالرشپ کا فارم بھرنے میں اقلیتی طلبا کو مشکلات کا سامنا - کہیں ان کا فارم منسوخ نہ ہوجائے اور طلبا اسکالرشپ سے محروم ہو جائیں

بارہ بنکی میں اس دفعہ اقلیتی طلبا کو اسکالرشپ کا فارم بھرنے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ طلبا کو خدشہ ہے کہ کہیں اس دفعہ وہ اسکالرشپ سے محروم نہ ہو جائیں۔

students face difficulties in filling up scholarship forms in barabanki uttar pradesh
اسکالرشپ کا فارم بھرنے میں اقلیتی طلبا کو دقتوں کا سامنا

By

Published : Oct 13, 2020, 7:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر بھرے جا رہے اس فارم کے ایک کالم نے طلبا کو کشمکش میں ڈال رکھا ہے۔ طلبا کو خدشہ ہے کہ کہیں اس دفعہ وہ اسکالرشپ سے محروم نہ ہو جائیں۔

بارہ بنکی میں اسکالرشپ کا فارم بھرنے میں اقلیتی طلبا کو دقتوں کا سامنا

قابل غور ہو کہ ان دنوں اقلیتی طلبا کو دیے جانے والے اسکالرشپ کے فارم بھرے جا رہی ہیں۔ 30 اکتوبر کو فارم بھرنے کی آخری تاریخ ہے۔ لیکن نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر گزشتہ درجے کے نمبرات کا فیصد ڈالنا طلبا کے لیے مشکل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام کا پہلا پیغام علم کا پیغام ہے: مفتی شمشاد قاسمی

اسکالرشپ کا فارم بھرنے میں اقلیتی طلبا کو دقتوں کا سامنا

وجہ یہ ہے کہ کووڈ-19 کی وجہ سے اس دفعہ تمام طلبا کو آئندہ درجے میں پرموٹ کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں ان کا نہ تو کوئی مارک شیٹ ہے اور نہ ہی کوئی نمبروں کا فیصد ہے۔ اسکالرشپ کی لیاقت بھی گذشتہ درجے میں 50 فیصد نمبروں کی ہے۔ ایسے طلبا اور تعلیمی اداروں کے منتظمین اپنے اپنے حساب سے اس کالم میں نمبر بھرے دے رہے ہیں۔ لیکن انہیں اس بات کا خوف ہے کہ کہیں ان کا فارم منسوخ نہ ہوجائے اور طلبا اسکالرشپ سے محروم ہو جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details