دراصل مہلوک بچی سرکاری اسکول سے انٹرول میں کھانے کا سامان لینے باہر نکلی تھی اسی وقت ایک تیز رفتار روڈویز بس نے اسے کچل دیا جس کے سبب اس بچی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
کم عمر بچی سڑک حادثے میں ہلاک یہ معاملہ دریاباد تھانہ حلقہ کے مین نگر کا ہے دراصل یہاں کی آںگن واڑی کارکنان ساڑھے تین برس کی گنجن یادو کو مین نگر بنے آںگن واڑی سینٹر لے گئیں تھیں۔
مہلوکہ کے والد کا کہنا ہے کہ گنجن آنگن واڑی جانے سے انکار کر رہی تھی لیکن آںگن واڑی کے کارکنان اسے زبردستی لے گئے۔
مہلوک بچی کے والد معذور ہیں اور لکھنؤ پوسٹ آفس میں ملازم ہیں انہیں فون پر اطلاع دی گئی کہ ان کی بیٹی گنجن انٹرول میں کھانے کا سامنے لینے گئی تھی تبھی تیز رفتار بس نے اسے کچل دیا جس سے بچی کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
اس حادثہ کے بعد مقامی لوگ میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے اور گاوں کے لوگوں نے اس واقعہ سے دلبرداشہ ہوکر جم کر ہنگامہ کیا۔
مقامی افراد اس حادثہ میں روڈویز کے ساتھ آںگن واڑی کارکنان کو ہی اس حادثے کا ذمہ دار مان رہے ہیں۔