گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ 'جعفرآباد اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر چار پر پولیس کی گشت کرنے والی ٹیم نے تین مشتبہ افراد کی تلاشی لی تو ایک طمنچہ اور موبائل فون برآمد ہوا۔ اس دوران دو بدمعاش پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے۔'
وزیر مملکت کا موبائل فون چرانے والا بدمعاش گرفتار - لوٹنے والا بدمعاش گرفتار
اترپردیش میں ضلع جون پور کے جعفرآباد ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے 25 ہزار کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔
وزیر مملکت ریکھا کا موبائل فون لوٹنے والا بدمعاش گرفتار
انہوں بتایا کہ گرفتار سندیپ یادو نامی بدمعاش نے گذشتہ نو اگست کو وزیر مملکت ریکھا ورما کا موبائل چلتی ٹرین ورونا ایکسپریس سے لوٹ لیا تھا۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ شاطر قسم کا مجرم ہے۔ اس پر جی آرپی سمیت دیگر پولیس تھانوں میں کل 16 لوٹ، چوری اور دیگرقسم کے مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ اس کے اوپر پولیس نے 25 ہزار روپیے کے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔