اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں گھر سے لاکھوں کی چوری

رامپور میں اتوار کے روز کورونا کرفیو کے دوران چوروں نے ایک گھر کا تالا توڑ کر تقریبا 13 تولا سونا کے ساتھ 30 ہزار نقدی چوری کرلیے۔

لاک ڈاؤن میں گھر سے لاکھوں کی چوری
لاک ڈاؤن میں گھر سے لاکھوں کی چوری

By

Published : Jul 29, 2021, 2:20 PM IST

اترپردیش کے ضلع رامپور میں اتوار کے روز کورونا کرفیو کے دوران چوروں نے ایک بند مکان کے تالے توڑ کر تقریباً 13 تولا سونا، 30 ہزار روپے نقدی اور اور دیگر سامان چوری کرلیے گئے۔ معاملہ کی ایف آئی آر تھانہ کوتوالی میں درج کرا دی گئی ہے۔


اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز جب کورونا کرفیو کے دوران سڑکوں اور گلی محلوں میں سناٹا چھایا ہوا تھا تبھی محلہ تھانہ کنڈہ کے علاقے میں ایک بند مکان کے تالے توڑ کر چوروں نے لاکھوں کے زیورات اور نقدی چوری کرلیے۔

اس تعلق سے متاثرہ کنبہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گھر کے تمام افراد عید کے موقع پر اپنے رشتہ دار کے گھر دہلی گئے ہوئے تھے، آج جب دہلی سے واپس اپنے گھر لوٹے تو گھر کا تالا ٹوٹا ہوا ملا اور گھر کے اندر تمام سامان بکھرا پڑا تھا۔ جب انہوں نے الماری کا لاکر چیک کیا تو اس میں رکھے تقریباً 13 تولے سونے کے زیورات، 30 ہزار نقدی اور دیگر کئی اہم سامان غائب تھے۔

ویڈیو

وہیں افضال حسین کی اہلیہ زاہدہ انجم نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی چور چوری کرکے لے گئے۔

مزید پڑھیں:

سہارنپور: سونے کی دکان سے لاکھوں کی چوری


چوری کی واردات کی تحریر تھانہ کوتوالی میں دے دی گئی ہے جس کے بعد پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر واردات کا جائزہ لیا اور اہل خانہ کے بیان بھی رکارڈ کئے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ پولیس چوری کی اس واردات کا کب تک انکشاف کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details