اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھائی کے ہاتھوں بہن فروخت - rape

غریبی اور مفلسی انتہائی سخت ترین آزمائش ہوتی ہے انسان مفلسی میں کچھ بھی کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے اسی طرح کا ایک واقعے میں ریاست اترپردیش کے بندیل کھنڈ کے مہوبا میں غریبی اور مفلسی سے پریشان ایک خاندان بیٹی کو بیچنے پر مجبور ہوگیا اور اس خاندان نے اپنی ہی بیٹی کا 50 ہزار میں سودا طے کیا۔

بھائی نے بہن کو فروخت کردیا

By

Published : May 21, 2019, 6:29 PM IST

بندیلکھنڈ کی غریبی کی داستاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ یہ کیس مہوبا شہر کوتوالی حلقہ کےکرہرا گاؤں کا ہے جہاں کے رہنے والےبابولال کی بیٹی روشنی کا اس کے سگے بھائی کلو، بھابھی ،بہن میرا، اور بہنوئی حاکم نے سرحدی علاقے حمیرپور میں سودا کردیا۔

بھائی نے بہن کو فروخت کردیا

الزام ہے کہ اہلخانہ نے متاثرہ کو نشہ آور اشیأ کھلا کر اسے کمرے میں 5 دنوں تک بند رکھا۔جب متاثرہ نے پولیس میں شکایت کرنے کی دھمکی دی تواس کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور پھر جبراً کورٹ لے جاکر اس کی شادی کرادی۔

متاثرہ کسی طرح وہاں سے اپنی جان بچاکر مہوبا کوتوالی میں پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ اس کیس میں متاثرہ کی بڑی بہن کا کہنا ہے کہ' اس کاندان نے ایک سال قبل بھی اپنی ہی بھانجی کا 70000 روپئے میں سودا کیا تھا اور اب یہ لوگ گھر کی دیگر دو لڑکیوں کو فرخت کرنے کے فراق میں ہیں۔


متاثرہ خاتون نے پولیس افسران سے شکایت کر ملزمین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے، فی الحال متاثرہ کی خرید و فروخت کے معاملے میں پولیس تحقیقات کررہی ہے۔


مہوبا کوتوالی کے افسر وپن تریویدی کا کہنا ہے کہ متاثرہ نے اپنی ہی بڑی بہن بھائی اور بہنوئی پر اسے فروخت کر زبردستی شادی کرانے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس پورے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details