غازی آباد پولیس نے ہندو رکھشا دل کے میٹروپولیٹن کنوینر چودھری ایشو شیکھر وار کو گرفتار کر لیا ہے۔ الزام ہے کہ ایشو شیکھر نے سوشل میڈیا پر بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں اور مسلم کمیونٹی کے خلاف تبصرہ کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ تبصرہ ایشو کی فیس بک آئی ڈی سے کیا گیا تھا۔ کانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری اکبر چودھری نے اس تبصرے کا اسکرین شاٹ ٹویٹ کیا اور یوپی پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔Hindu Raksha Dal Arrested Over Remarks Against Muslim
Hindu Raksha Dal Convener-Arrested: ہندو رکشا دل کا کنوینر گرفتار
غازی آباد میں ہندو رکھشا دل کے میٹروپولیٹن کنوینر چودھری ایشو شیکھرراو کو گرفتار کیا گیا، ایشو شیکھر نے سوشل میڈیا پر بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں اور مسلم کمیونٹی کے خلاف تبصرہ کیا تھا۔ Hindu Raksha Dal Convener Arrested Over Remarks Against Muslim
یوپی پولیس نے غازی آباد پولیس کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جب غازی آباد پولیس نے تفتیش کی تو مذکورہ فیس بک آئی ڈی چودھری ایشو شیکھر وار کی نکلی۔ ایشو ہندو رکھشا دل کا میٹروپولیٹن کنوینر ہے اور ٹیلا موڑ تھانہ علاقے کے گریما گارڈن میں واقع اشوک واٹیکا کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ایشو کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب ہندو رکشا دل کی قومی صدر پنکی چودھری نے پولیس کی کارروائی کو غلط قرار دیا ہے۔ صبح پولیس کو قابل اعتراض ریمارکس کے خلاف احتجاج میں کچھ مسلم نوجوانوں کے جمع ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس موقع پر گئی، لیکن کچھ نہیں ملا یہ سب افواہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Bajrang Dal Protest in Jammu: جموں میں بجرنگ دل کا احتجاج