اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسان و انڈین لائیر یونین کی جانب سے وزیر اعظم کے نام میمورنڈم - کسان ایک دن اپواس

میرٹھ میں زرعی قانون 2020 کے خلاف بھارتی کسان یونین کے ساتھ انڈین لائیر یونین کے کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے وزیر اعظم کے نام میمورنڈم سونپا۔

Memorandum to the Prime Minister by the Farmers and Indian Lawyers Union
کسان و انڈین لائیر یونین کی جانب سے وزیر اعظم کے نام میمورنڈم

By

Published : Dec 14, 2020, 10:37 PM IST

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں زرعی قانون 2020 کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو آج انڈین لائیر یونین کے کارکنان نے مشترکہ طور پر حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

کسان و انڈین لائیر یونین کی جانب سے وزیر اعظم کے نام میمورنڈم

کسانوں نے ایک دن کے اپواس میں بھی اپنی حصے داری درج کرائی۔ اس دوران وکلا کی جماعت نے کسانوں کو اس قانون کے خلاف ہر ممکن مدد پہنچانے کا بھی بھروسہ دلایا۔

زرعی قانون کی مخالفت اب ہر روز نئی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اس قانون کو ختم کرانے کے لیے بھارتی کسان یونین کے کارکنان کے علاوہ انڈین لائیر یونین کے کارکنان نے بھی اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے کے ساتھ ہی کسانوں کو اس قانون کے خلاف مہم میں ہر ممکن مدد دینے کے ساتھ ایک میمورنڈم میرٹھ ڈی ایم کے ذریعے وزیر اعظم کے نام پیش کیا۔

کسان و انڈین لائیر یونین کی جانب سے وزیر اعظم کے نام میمورنڈم

زرعی قانون کو لیکر کسانوں کا احتجاج اب حکومت کے فیصلے کو بدلنے کے لیے کسان 26 جنوری پر پریڈ میں شامل ہوکر اپنا احتجاج کرنے کی بھی بات کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ حکومت کسانوں کو کب تک منانے میں کامیاب ہو پاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details