بھارتیہ کسان یونین امباوتا کی جانب سے سٹی مجسٹریٹ آفس نوئیڈا اتر پردیش میں سٹی مجسٹریٹ کے ذریعے صدر کو ایک یادداشت پیش کی گئی۔ جس میں لکھیم پور کھیری میں احتجاج کرنے والے درجنوں کسانوں کو بی جے پی حکومت کے ایک وزیر کے بیٹے نے روند ڈالا، اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اس حادثے میں 8 لوگ ہلاک ہوگئے اور کئی زخمی افراد زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں۔
بھارتیہ کسان یونین امباوتا نے لکھیم پور کھیری واردات کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ اتر پردیش حکومت کو برطرف کیا جائے اور مرنے والے کسانوں کے اہل خانہ کو 50-50 لاکھ روپے معاوضہ اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے۔