اردو

urdu

ETV Bharat / state

Memorandum to the President: سہارنپور میں کسانوں نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم بھیجا - مرکزی حکومت کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام تین نکاتی پر مبنی میمورنڈم

بھارتیہ کسان یونین Bhartiya Kisan Union کی جانب سے صدر جمہوریہ کو تین نکاتی مطالبات پر مشتمل میمورنڈم بھیجا گیا۔ کساونوں نے کہا کہ اگران کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ایک پھر احتجاج کریں گے۔

سہارنپور میں کسانوں نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم بھیجا
سہارنپور میں کسانوں نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم بھیجا

By

Published : Feb 5, 2022, 8:54 PM IST

سہارنپور ضلع میں بھارتیہ کسان یونین Bhartiya Kisan Union کے کارکنان کلکٹریٹ آفس پہنچ کر مرکزی حکومت کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام تین نکاتی پر مبنی میمورنڈم سونپا۔

سہارنپور میں کسانوں نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم بھیجا

اس دوران کسانوں نے کسان تحریک میں شہید ہونے والے کسانوں کے لیے دو منٹ مون رکھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور حکومت ہند کے تئیں نہایت ناراضگی ظاہر کیا۔

کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کسانوں کی تحریک کے بعد مرکزی حکومت نے کسانوں کے مفاد میں زرعی قانون بنانے کی بات کی تھی۔جس کے لیے مرکزی حکومت نے آج تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ساتھ ہی کسان تحریک میں شہید ہونے والے کسانوں کے لیے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تک دو منٹ کی خاموشی بھی نہیں اختیار کی جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان پورے ملک کے لئے فصل پیدا کرتا ہے۔ تو کیا ملک کے وزیر اعظم کے پاس شہید کسانوں کے لیے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا بھی وقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rakesh Ticket criticizes BJP: 'تیرہ ماہ کی تحریک کے بعد اب بھی بتانا پڑے گا، کسے ووٹ کرنا ہے'

واضح رہے کہ بھارتیہ کسان سنگھ بابا ٹکیت کی جانب سے صدر جمہوریہ کو تین نکاتی مطالبات پر مشتمل میمورنڈم بھیجا گیا۔ کساونوں نے کہا کہ اگران کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ایک پھر احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details