اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: اترپردیش دلت کانگریس کے ریاستی صدر کی رہائی کے لیے میمورنڈم

اترپردیش کے سہارنپور میں دلت کانگریس کے ضلع صدر پالیوال کی قیادت میں اترپردیش دلت کانگریس کے ریاستی صدر آلوک پرساد کی رہائی کے لیے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم ارسال کیا گیا۔

memorandum for the release of the state president of uttar pradesh dalit congress
اترپردیش دلت کانگریس کے ریاستی صدر کی رہائی کے لیے میمورنڈم

By

Published : Oct 16, 2020, 9:04 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں دلت کانگریس کے ضلع صدر اروند پالیوال کی قیادت میں کارکنان نے دلت سماج پر ہو رہے ظلموں کے خلاف ضلع مجسٹریٹ سہارنپور کی معرفت سے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم ارسال کیا۔

اترپردیش دلت کانگریس کے ریاستی صدر کی رہائی کے لیے میمورنڈم

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ریاست اترپردیش میں دلتوں کا استحصال جاری ہے اور دلت سماج کی آواز اٹھانے والے افراد کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔ گذشتہ تین روز قبل اترپردیش دلت کانگریس کے ریاستی صدر آلوک پرساد کو لکھنؤ پولیس نے بغیر وجہ بتائے دیر رات 2 بجے گرفتار کرلیا اور ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: عیش باغ کے متاثرین حکومت کی توجہ کے منتظر

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اترپردیش کی حکومت دلت مخالف ذہنیت کے تحت اس طرح کے کام کر رہی ہے۔ جب بھی کوئی دلت سماج کے اوپر ہو رہے ظلموں کے خلاف آواز اٹھاتا ہے، اس کی لڑائی لڑتا ہوا نظر آتا ہے تو اس کو بھی بی جے پی حکومت کسی نا کسی طریقے سے پھنسانے کا کام کرتی ہے۔

اترپردیش دلت کانگریس کے ریاستی صدر کی رہائی کے لیے میمورنڈم

میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دلت کانگریس کے ریاستی صدر آلوک پرساد کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور ان پر لگائے گئے جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں۔

میمورنڈم میں انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر آلوک پرساد کو جلد از جلد رہا نہیں کیا گیا تو دلت کانگریس سہارنپور کے عہدے داران اور کارکنان سڑکوں پر اتر کر تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے اور اس کی پوری ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ کی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details