دارالحکومت لکھنؤ میں ماب لینچنگ کے تعلق سے محمود پراچا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ میں اقلیتوں کو قانونی دائرے میں رہ کر ماب لینچنگ سے خود کو بچانا ہے۔
آج پہلی ٹریننگ مکمل ہوگئی، جو لوگ آئے تھے ان کو قانون کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔
ساتھ ہی آئین کے سلسلے میں لوگوں کو جانکاری دی گئی۔
سینیئر وکیل نے ماب لینچنگ پر ٹریننگ دی، تنازع شروع - وکیل
سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل محمود پراچا نے آج یہاں لکھنئو میں واقع ٹیلے والی مسجد میں ماب لینچنگ سے بچنے کے تعلق سے مقامی مسلمانوں کو ٹریننگ دی ہے۔ اور ساتھ ہی ماب لینچنگ کے حوالے سے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع پریس کلب میں میڈیا سے مخاطب بھی ہوئے۔
لکھنؤ:وکیل محمود پراچا نے ماب لینچنگ پر ٹریننگ دی
پراچا نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مولانا کلب جواد کو یقین دلایا ہے کہ بہت ہی جلد وہ ماب لینچنگ کے تعلق سے سخت قانون بنائیں گے۔ اس لیے ہم ان کی بات پر یقین کرتے ہوئے قانون بننے کا 15 دن تک انتظار کریں گے۔
وہیں ٹیلے والی مسجد کے امام سید فضل المنان نے بتایا کہ ملک میں ماب لینچنگ کی واقعات زیادہ پیش آ رہے ہیں۔ ماب لینچنگ سے متعلق اگر قانون بنتے ہیں تو اس سے اچھی بات کیا ہوگی اور ماب لینچنگ کسی بھی حال میں رکنا چاہیے۔