ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کے کھتولی علاقہ میں جمیعتہ العلما کھتولی کے ذمہ داروں کی جانب سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،اس میٹنگ کا انعقاد مدرسہ دارلعلوم رحمانیہ کھتولی کے احاطہ میں کیا گیا۔اس میٹنگ کی صدارت مولانا سید محمد سعد خانجہانپوری نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی عبدالقادر قاسمی نے انجام دیے۔Participation of scholars in the meeting
اس موقع پر جمعیۃ علما کھتولی کی جانب سے اصلاح معاشرہ کمیٹی کا انتخاب کیا گیا، جس میں کنوینر کے طور پر مفتی مجیب الرحمٰن کا انتخاب کیا گیا،اور ارکان کے طورپر مولانا محمد خالد پوربالیان،قاری عالمگیر ناؤلہ،قاری جاوید غالب پور، مولانا محمد ساجد چندسینہ کو منتخب کیا۔میٹنگ میں اصلاح معاشرہ مہم کے تحت یہ طے کیا گیا کہ پوری تحصیل میں ماہ رمضان تک مختلف طرح کے تقریبات کا انعقاد عمل میں لا یا جائیگا۔
Jamiata Ulema-i-Hind کھتولی میں جمیعتہ علماء ہند کی میٹنگ
مولانا محمد سعد خانجہانپوری نے صدارتی خطاب کرتےہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء تحصیل کھتولی گاؤں گاؤں جاکر اصلاح معاشرہ کے پروگرام کریگی اور ہر گاؤں کے اندر با اثر لوگوں کی کمیٹیاں تشکیل دے کر معاشرہ میں پائی جانے والی غیر ضروری رسم و رواج کے ختامہ کے لئے کوششیں کی جائینگی۔ Participation of scholars in the meeting
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مکرم علی قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر نے کہا کہ جمعیتہ علماء پورے ملک کے اندر اصلاح معاشرہ مہم چلا رہی ہے، ہم اپنی اپنی یونٹوں میں ہر برادری کے با اثر لوگوں کو جوڑینگے، اور انکے ساتھ اصلاح معاشرہ پروگرام چلایا جائیگا۔مولانا محمد صادق قاسمی نے کہا کہ جمعیتہ علماء کی جانب سے جاری اصلاح معاشرہ مہم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ہر فرد کو اصلاح معاشرہ کے لئے کام کرنا چاہیے۔مفتی مجیب الرحمٰن نے کہا کہ ہم سب سے پہلے اپنے اندر سے برائی کا خاتمہ کریں اور اپنی اصلاح کریں اسکے بعد ہماری باتیں اثر انداز ہونگی۔
مفتی عبدالقادر قاسمی نے کہاکہ اس وقت امت مسلمہ کے اندر بہت زیادہ برائیاں پھیل چکی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں شادی بیاہ کو بہت زیادہ مہنگا کر دیا گیا ہے، اور رسوم ورواج میں ہم ملوث ہو چکے ہیں، جسکی وجہ سے غریب بچیوں کی شادی میں دیر ہوتی ہے ہم سب کو مل کر ان رسوم ورواج کو ختم کرنا چاہیے۔
میٹنگ کا اختتام مفتی محمد عثمان کی دعا پر ہوا
اس موقع پرمفتی محمد عثمان، مولانا محمد خالد، قاری محمد عمران،صوفی روض الدین،قاری محمد عمر،مفتی محمد آصف قاری عبد الرحمن،قاری محفوظ الرحمن،قاری ظفر،قاری توحید،محمد اکرام انصاری،ماسٹر امیر اعظم،محمد ظہیرالدین، محمد جاوید،آس محمد ممبر وغیرہ موجود رہے۔
مزید پڑھیں:Blankets Distribution in Meerut میرٹھ میں جمیعتہ علماء ہند کی جانب سےغرباء میں کمبل تقسیم