میٹینگ میں جمیعۃ علماء اتر پردیش کے صدر مولانا عبدالرب اعظمی و جنرل سکریٹری حافظ عبیداللہ بنارسی و مولانا کلیم اللہ سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کرکے آئندہ 15 مارچ کو جامعہ حسینیہ لال دروازہ کے احاطہ میں منعقد ہونے والے پروگرام کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر تمام حاضرین نے اپنے مفید مشوروں سے رہنمائی فرمائی۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں مولانا عبد الرب اعظمی نے بتایا کہ مرکزی جمعیت نے مشرقی زون میں 15 مارچ کو ایک تربیتی مذاکرات پروگرام کا انعقاد کیا ہے، جس میں جمیعت علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا سید محمود اسعد مدنی و دیگر ذمے داران شرکت کریں گے۔ اسی تعلق سے آج ایک مشورہ تھا۔
مولانا نے بتایا کہ جمیعت علماء ہند ہمہ جہت سے عوام کی خدمات کو انجام دیتی ہے۔