اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش خاتون پولیس کی اسپورٹس میں نمایاں کارکردگی - حفاظت

ایک طرف جہاں اترپردیش پولیس عوام کی حفاظت کے لیے مستعد رہتی ہے تو دوسری طرف کھیل کود میں بھی اس نے بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔

اترپردیش خاتون پولیس کی اسپورٹس میں نمایاں کارکردگی

By

Published : Jul 12, 2019, 10:12 PM IST

میرٹھ زون کی خواتین پولیس ٹیم نے قومی سطح پر جوڈو کھیل میں اول مقام حاصل کرکے اترپردیش پولیس کا نام روشن کیا ہے۔

اترپردیش خاتون پولیس کی اسپورٹس میں نمایاں کارکردگی

اول مقام حاصل کرنے والی دیپا شرما کا کہنا ہے کہ 'پولیس کی ملازمت کرنے کے باوجود کھیل میں دلچسپی رکھنا اور مشق کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن وقت نکالنا اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے ہم لوگوں نے مسلسل مشق کیا اور آج قومی سطح پر اتر پردیش پولیس کا نام روشن کیا۔'

دیگر کھلاڑی کا کہنا ہے کہ 'پولیس ملازموں کے لیے کھیل کے لیے کوئی بھی سہولت موجود نہیں ہے۔ ایسے حالات میں مسلسل مشق کرکے بہتر مقام حاصل کرنا نہایت ہی چیلنجنگ کام ہے لیکن خود ایک بہتر پوزیشن پر رہنا یہ بہت ہی خوش آئند پہلو ہے۔'

واضح رہے کہ حالیہ عام بجٹ میں نرملا سیتارمن نے کھیل کو فروغ دینے کے لیے کھیل بورڈ بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سبھی شعبے میں سہولت دستیاب ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details