نوئیڈا سے میرٹھ آرہی روڈو یز بس جب میرٹھ عید گاہ چوراہے کے پاس پہنچی تو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور دوسری جانب سے آنے والی درجنوں سواریوں کو ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں ایک درجن سے زائد لوگ زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جس میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔