اردو

urdu

By

Published : Jun 9, 2021, 9:29 PM IST

ETV Bharat / state

میرٹھ: پولیس انکاؤنٹر میں انعامی بدمعاش سمیت 3  لوگ گرفتار

میرٹھ کے بہسوما علاقے میں پولیس نے 15ہزار روپے کے انعامی بدمعاش کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس مڈھ بھیڑ میں انعامی مجرم سمیت 3بدمعاش گرفتار
پولیس مڈھ بھیڑ میں انعامی مجرم سمیت 3بدمعاش گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے بہسوما علاقے میں پولیس کے ساتھ بدمعاشوں کی ہوئی مڈھ بھیڑ میں پولیس نے انعامی ملزم سمیت 3بدمعاشوں کو گرفتارکیا ہے۔

پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ بہسوما پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر جھن جھنی نہر پل کے نزدیک چیکنگ کے دوران اسکارپیو سوار بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی۔ خود کو گھرتا دیکھ بدمعاشوں نے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کردی۔ پولیس کے ذریعہ کی گئی فائرنگ میں ہرا باشندہ انعامی بدمعاش سنور عرف بھولوزخمی ہوگیا۔ اس کے ساتھ پرویز عرف پپو اور آصف کو بھی گرفتار کرلیا۔

جبکہ دیگر بدمعاش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے دو طمنچہ ، کارتوس اور چار پہیہ گاڑی وغیرہ برآمد کیا ہے۔ زخمی بدمعاش کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار بھولا عرف بھولو تھانہ بہسوما میں گئو کشی ایکٹ میں مطلوب چل رہا تھا جس کی گرفتاری پر 15ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details