اس دوران کلکٹریٹ اور عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ صدر کے عہدے کے لئے بی جے پی کے گورو چودھری اور سماجوادی پارٹی کی سلونی گوجر نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کورٹ میں پہنچ کر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ضلع پنچایت صدر کے انتخاب کے لئے اپنے پرچے داخل کئے ۔
میرٹھ میں ضلع پنچایت صدر کے انتخاب کی لڑائی کو جیتنے کے لئے بی جے پی کے امیدوار گورو چودھری کی حمایت میں مقامی رکن پارلیمان اور تمام ارکان اسمبلی نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی کی امیدوار سلونی گوجر کو بھی سماجوادی پارٹی کے سینئیر رہنماوں کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچ کر بی جے پی کے امیدوار کو چیلنج دیتے ہوئے اپنے نمائندے کا پرچہ داخل کرایا۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پنچایت انتخابات میں منتخب ہوئے ضلع پنچایت ممبران کی تعداد 33 ہے۔ ایسے میں سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی کے منتخب ممبران کی تعداد 17 ہے۔