میرٹھ:اتر پردیش کے میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے میں نسرین نام کی ایک خاتون کی پراسرار موت ہوگئی۔ سسرال والوں پر کسی کو کچھ بتائے بغیر لاش کو دفن کرنے کا الزام ہے۔Meerut District Magistrate Order Remove Dead Body From Graveyard And Postmortem Again
نسرین کے والد شفیق الدین اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایس ایس پی آفس پہنچے تھےاور اس پراسرار موت کے سلسلے میں شکایت درج کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ 11 سال قبل بیٹی نسرین کی شادی ہمایوں نگر کے رہائشی عامر سے ہوئی تھی۔ نسرین کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ شادی کے چند روز بعد ہی بیٹی کے شوہر نے جہیز کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔ شوہر کے غیر ملکی خاتون سے بھی ناجائز تعلقات تھے۔ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔