اردو

urdu

ETV Bharat / state

بستی میڈیکل کالج کو ایم سی آئی کی منظوری - میڈیکل کونسل آف انڈیا

ریاست اترپردیش کے ضلع بستی کے ہیڈکوارٹر پر واقع بستی میڈیکل کالج کو میڈیکل کونسل آف انڈیا(ایم سی آئی) کی منظوری مل گئی ہے۔

بستی میڈیکل کالج کو ایم سی آئی کی منظوری

By

Published : Jun 2, 2019, 2:53 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق میڈیکل کونسل آف انڈیا کی جانب سے جاری اترپردیش کے 12میڈیکل کالج کی فہرست میں بستی میڈیکل کالج کا بھی نام شامل ہے۔ ایم سی آئی نے لیٹر آف پرمیشن (ایل او پی) جاری کردیا ہے۔

تعلیمی سیشن2019۔20 کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس سال اول میں 100 طلبہ کو داخلہ دیا جائےگا۔ بستی میڈیکل کالج کا مین بلڈنگ صدر بلاک کے رامپور گاؤں میں تعمیر کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details