اردو

urdu

مایاوتی کا اوریا سڑک حادثہ پر اظہار افسوس

By

Published : May 16, 2020, 7:47 PM IST

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اوریا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوئے افراد پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے کیا ہے۔

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اوریا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوئے افراد پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے کیا ہے
بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اوریا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوئے افراد پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے کیا ہے

ریاست اترپردیش میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی صدر مایاوتی نے اترپردیش کے اوریا سڑک حادثہ میں مائیگرینٹ ورکرز کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

محترمہ مایاوتی نے ایک بیان میں کہا کہ بحران کے وقت میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو مزدوروں کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی شاہراہ سے گھر واپس آتے ہوئے لٹے اور لاچار لاکھوں مزدور اور ان کے بلکھتے خاندانوں کی بھوک، بد حالی اور راستے میں ہورہی اموات کا منظر دل دہلا دینے والا اور انتہائی افسوس ناک ہے۔

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اوریا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوئے افراد پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے کیا ہے

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے آج کی ان کی زندگی اور موت کی جنگ سے نمٹنے کے لیے فوری موثر انتظامات نافذ ہونے چاہئیں۔

بی ایس پی صدر نے کہا کہ مزدوروں کی مشکلات پر سیاست نہ کرتے ہوئے ان کی مدد کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اوریا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوئے مزدوروں کے اہل خانہ کو فوری مدد دینے کی ضرورت ہے، مستقبل میں ایسے حادثات کو روکنے کے لیے حکومت کو اقدام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ریاست اترپردیش کے اوریہ میں گاؤں واپس لوٹ رہے مزدوروں کے ساتھ ایک اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دو ٹرکوں کی ٹکر میں 24 مزدوروں ہلاک تقریباً 20 مزدور زخمی ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details