اردو

urdu

ETV Bharat / state

مایاوتی کا یوپی حکومت سے لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ - بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے جمعہ کے روز اترپردیش میں دیگر ریاستوں سے واپس آنے والے محنت کشوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو ان لوگوں کے لیے روزگار مہیا کرانا چاہیے۔

مایاوتی کا یوپی حکومت سے لوگوں کیلئےروزگار فراہم کرنے کا مطالبہ
مایاوتی کا یوپی حکومت سے لوگوں کیلئےروزگار فراہم کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jul 17, 2020, 3:49 PM IST

مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت کووڈ 19 کے علاج کے لئے قائم کردہ مراکز میں صفائی کا مناسب خیال رکھے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ غفلت برتنے کی وجہ سے وبائی صورت حال مزید خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا’’اترپردیش میں کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کے سبب لاکھوں تارکین وطن مزدور کنبے بری طرح متاثر ہیں ، اور اب پھر انہیں معاش کے لئے ادھر ادھر جانا پڑرہا ہے۔ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے‘‘۔

کووڈ ۔19 علاج مراکز میں بنیادی سہولیات بڑھانے کی مانگ کرتے ہوئے بی ایس پی رہنما نے کہا ’’اتر پردیش میں کورونا بیماری کی روک تھام کے لئے بنائے گئے بیشتر کووڈ مراکزمیں مناسب صفائی اور رکھ رکھاؤ کی کمی کی وجہ سے کہیں وہ بیماری کے نئے مراکز نہ بن جائے اس سے پہلے بہتر ہوگا کہ حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کرے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details