بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش پاورکارپوریشن لمیٹیڈ میں ہزاروں کروڑ روپئے کے ہوئے بدعوانی معاملے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ کی سخت تنقید کی ہے۔
مایاوتی نے یوگی کو بنایا سخت تنیقد کا نشانہ انہوں نے اسے بڑی بدعنوانی قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر کافی سرگرم مایاوتی نے لگاتار تین ٹوئٹ کئے اور اترپردیش پاور کارپوریشن میں بجلی انجینئروں و ملازمین کے پی ایف بدعنوانی کو اترپردیش حکومت کی ناکامی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس بڑی بدعنوانی میں یوپی حکومت کی پہلے بڑی ناکامی اور اب ڈھیلے ڈھالے رویے سے کوئی ٹھوس نتیجہ نکلنے والا نہیں ہے ۔
انہوں کہا کہ اس بڑے معاملے میں سی بی آئی جانچ کے ساتھ ۔ساتھ اس سنگین معاملے میں لاپرواہی برتنے والے سبھی بڑے عہدوں پرتعینات افسران کے خلاف فوری سخت کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
ریاست کی عوام حکومت کی اس کاروائی کا انتظار کرہے ہیں انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت نے ملازمین کی محنت کی کمائی کے 2600 کروڑ روپئے پرائیویٹ کمپنی میں لگا کر غیر ذمہ دارانہ کام کیا ہے۔